ABL-500x500

ابراہیم لیزنگ لمیٹڈ اور ابراہیم گروپ کے کنسوریشم نے اگست 2004ء میں الائیڈ بینک کے انتظام و انفرام کی ذمہ داری اپنے ہاتھ لی ۔14.2بلین کی خطیررقم سے الائیڈ بینک لمیٹڈ پہلا بینک تھا جو پاکستان میں قائم کیا گیا تھا ۔ بینک نے ایسڑل ایشیاء کے نام سے لاہور میں آزادی سے پہلے 1942ء میں کام شروع کیا تھا۔1974ء میں اسے الائیڈ بینک آف پاکستان لمیٹڈ کا  نام دے دیا گیااور2005ء میں اسے الائیڈ بینک لمیٹڈ کا نام دے دیا گیا ۔ آج اپنے وجودکے ساٹھ سال پورے کرنے کے بعد بینک نے اپنے آپ کو  حصص ،اثاثہ واملاک اور لوگوں کی جمع شدہ امانتوں کے لحاظ سے مضبوط بنیادوں پر تعمیر کرلیا ہے

الائیڈ بینک لمیٹڈ بینکنگ کے شعبے میں عالمی سطح پر خدمات انجام دے رہا ہے۔لیکن اس کی خدمات کا زیادہ تر دائرہ کار ریٹیل بینکنگ ہے ۔ملک گیر1250 برانچز کے ساتھ بینک کا پاکستان میں سب سے بڑا برانچز کا نیٹ ورک ہے۔ بینک جدید ترین ٹیکنالوجی کو بروئے کار لاکر اپنے  صارفین کی دنیا بھر میں خدمت اور کام کو انجام دے رہا ہے۔

مزید معلومات کے لئے براہ مہربانی لنک پر کلک کریں

www.abl.com