کسٹمر ویلیو

وہ کمپنیاں ہمیشہ مارکیٹ میں سبقت رکھتی ہیں ۔جو ہمیشہ کسٹمر کو اُسی کے مطلوبہ معیار کے مطابق مصنوعات مہیاکرتی ہیں۔ مصنوعات کے معیار کو یقینی بنانے کے لئے یہ اصول بہت کلیدی کردار ادا کرتا ہے اور بہت سے لوگ مقامی اور بین الاقوامی مصنوعات کی تیاری میں اس اُصول کو اہمیت نہیں دیتے۔

ہماری مصنوعات یارن اور پولییسڑ جب کسٹمر کے پاس پہنچتی ہیں تو کوالٹی کے یہ مخصوص پہلو مصنوعات کی پہچان بن جاتے ہیں۔ہمارا تکنیکی عملہ ذاتی طور پر کسٹمر سے رابطے میں رہتا ہے تاکہ مصنوعات کی بغیر کسی رکاوٹ کے ترسیل جاری رہے۔

کوالٹی اس بات کو بھی یقینی بناتی ہے کہ ہماری مصنوعات کی کارکردگی سے کسٹمر مطمئن رہے۔اس لیے کوالٹی کا یہ سفرہماری ملز کی چار دیواری کے اندر ختم نہیں ہوتا بلکہ یہ ہماری حدود کو پھلانگ کر اورکسٹمرکے اعتماد اور توقعات کو حاصل کرکے وسعتوں کی جانب گامزن ہے۔

اعلیٰ پیشہ وارانہ مہارت کی طرف گامزن

جدید ترین پیشہ وارانہ مہارت اور تکنیکی صلاحیتوں کو مصنوعات کی تیاری کے عمل میں ہمیشہ بنیادی اور کلیدی اہمیت دی جاتی ہے ۔ عالمی پیشہ وارانہ مہارت اور ترقی کا پوری توجہ سے مشاہدہ کیا جاتا ہے اور پیدواری یونٹس کو ترقی یافتہ بنانے کے لیے اس کا استعمال کیا جاتا ہے ۔ تاکہ مصنوعات کا اعلی معیار قائم ہو اور پیداواری لاگت کم ہو ۔

اعلیٰ پیشہ وارانہ مہارت کو حاصل کرنے کے اس فلسفے پر سختی سے کاربند رہتے ہوئے ہر نئے پیداواری یونٹ کو جدید ترین ٹیکنالوجی سے آراستہ اور مزین کیا جاتا ہے۔

اس پیشہ وارانہ مہارت اور تکنیکی صلاحیت کو حاصل کرنے کے لیے پوری دنیا کی جدید ترین کمپنیوں سے تعاون کو یقینی بنایا جاتا ہے۔

پیشہ وارانہ مہارت اور ہیومن ریسورسز

ابراہیم گروپ کا مضبوط یقین ہے  کہ اللہ تعالیٰ نے ہر شخص کو ایک خاص صلاحیت اور خوبی سے نوازا ہے اور ابراہیم گروپ میں شمولیت کے بعد یہ صلاحیت کمپنی کی طاقت میں اضافہ کرتی ہے ۔ ہر شعبے کا انتظام و انصرام ایک انتہائی اہل اور پیشہ وارانہ امور کی ماہر ٹیم کر رہی ہے۔یہ ٹیم متعلقہ شعبوں میں وسیع تجربہ کی حامل ہے۔

پیشہ وارانہ ترقی کے کورسز (پروگرامز) اور تربیتی پروگرامز اکثر منعقد کئے جاتے ہیں جو ٹیم کے ہر ممبر کو پیشہ ورانہ امور میں ماہر بناتے ہیں بین الاقوامی اداروں نے کوالٹی مینجمنٹ سسٹم میں کام کے حالات اور کام والی جگہوں پر صحت مندانہ ماحول کے جو اصول و ضوابط قائم کئے ہیں‘ کمپنی ان پر سختی سے کاربند ہے۔

کوالٹی کا معیار

کوالٹی کے اعلیٰ معیارات اور اس میں روز افزوں آگاہی کی وجہ سے مصنوعات کی بہتر پیداوار اور مسلسل اعلیٰ معیارات کو قائم رکھتے ہوئے کمپنی بہترین پیداواری تکنیکی صلاحیتوں کو برؤے کار لارہی ہے۔

ایک مہارت یافتہ اور جدید تقاضوں سے آگاہ کوالٹی کنڑول ڈیپارٹمنٹ (شعبہ) قائم کیا گیا ہے جو کوالٹی کے اعلیٰ معیاری اُصولوں کو پیداواری عمل میں یقینی بناتا ہے جس کی وجہ سے کمپنی کی مصنوعات عالمی معیار کے عین مطابق ہیں۔وہ لوگ جو کوالٹی کنٹرول کے عمل میں مصروف رہتے ہیں ان کو ٹیکسٹائل لیبارٹریز اور جدید کیمکلز جو مختلف کو الٹی ٹیسٹ میں کام آتے ہیں ان کو مسلسل مہیا کیے جاتے ہیں کمپنی مصنوعات کی تیاری کے عمل میں ISO 9002سر ٹیفکیشن حاصل کر چکی ہے جس نے مصنوعات کی تیاری کے عمل کو مزید مضبوط اور پر اعتماد کر دیا ہے۔

کمیونٹی کی دیکھ بھال

ابراہیم فائیبر لمیٹڈ کام کرنے والوں کے لیے محفوظ ‘ صحت مندانہ ماحول اور ماحولیات کے اعلیٰ معیارات حاصل کرنے کے لیے کوشاں اور پرعزم ہے۔

کمپنی سختی کے ساتھ ورکرز کے لیے حفاظتی اقدامات کو یقینی بناتی ہے اور اس مقصد کے حصول کے لیے ایک تجربہ کار اور مستعد مینجر کی زیر نگرانی تربیت کا بندوبست کرتی ہے۔ حفاظتی اقدامات کے لیے اجلاس منعقد کئے جاتے ہیں تاکہ ورکرز کو حفاظتی اقدامات سے آگاہی حاصل ہوسکے۔

تیزی سے بڑھتی ہوئی صنعتی ترقی اور آبادی میں خوفناک حد تک اضافے کی وجہ سے ماحولیاتی آلودگی نے پوری دنیا کو پریشان اور فکر مند کر دیا ہے۔

اس سلسلہ میں قومی ماحولیاتی کوالٹی کے معیارات جن کوپاکستان ماحولیاتی حفاظت کا آرڈیننس مجریہ 1997ء میں قائم کئے گئے تھے‘ ان پر سختی سے کمپنی عمل درآمد کرتی ہے شعبہ باغبانی جو ایک ماہر باغبان کی زیر قیادت کام کرتا ہے ہر سال نئے پودے لگانے کی مہم انجام دیتا ہے اور کمپنی کی Locations پر نئے درخت لگائے جاتے ہیں اورپرانے درختوں کی دیکھ بھال کی جاتی ہے تاکہ کمپنی کے عملے کو صحتمندانہ اور صاف ستھرا ماحول مہیا کیا جائے۔

کمپنی نے اپنے عملے کے لیے اپنے تمام (Locations) پر پینے کا صاف پانی‘ اعلیٰ درجے کی خوراک اور طبی سہولتوں کا انتظام کیا ہوا ہے۔

بین الاقوامی مزدوروں کی فیڈریشن کی تنظیمی ثقافت کا ساجھے دار ہونے کی حیثیت سے کمپنی اپنی تمام سماجی ذمہ داریوں کو بطریق احسن پورا کرتی ہے۔

تعلیمی اداروں اور ہسپتالوں کی مالی معاونت کے علاوہ ‘ کمپنی کے ڈائریکٹر صاحبان تعلیمی اداروں اورہسپتالوں کے انتظامی معاملات میں براہ راست حصہ لیتے ہیں اور اپنی ذمہ داریوں کو پورا کرتے ہیں۔