polyesterinnerpage

ابراہیم فائیبرز لمیٹڈ کا یارن ڈویژن تین بڑے پروجیکٹ پر مشتمل ہے

  • ٹیکسٹائل پلانٹ نمبر1
  • ٹیکسٹائل پلانٹ نمبر2
  • ٹیکسٹائل پلانٹ نمبر3

یہ تینوں پروجیکٹ علیحدہ خودمختار پبلک لمیٹڈ کمپنیز کے ماتحت چل رہے تھے اور ستمبر 2000 ء تک, پاکستان سٹاک ایکسچینج میں ان کو رجسٹرڈ کروایا گیا تھا۔ ان منصوبوں کو جدید ترین ٹیکسٹائل کے شعبوں کے نظام رئیل ٹائم رنگ مونیٹرنگ سسٹم (RTRMS) ‘ اوسٹررِنگ ایکسپرٹ(Uster ring expert) ‘ سپن ویژن (Spin vision) کونر پائلٹ (coner pilot) جو آن لائن مونیٹرنگ کے لیے استعمال ہوتا ہے. ان کا مقصد پیداوار کو حاصل کرنے کے لیے بہتر سہولتوں کا ہونا اور پلانٹ کی پیداواری صلاحیت میں اضافے کے ساتھ ساتھ کوالٹی کے اعلی معیار کو ممکن اور یقینی بنانا بھی ہے۔ علاوہ ازیں!آٹوڈوفنگ نظام کی سپننگ اور وائینڈنگ کے شعبوں میں تنصیب کے بعد پیداوار کی تیاری کا عمل خودکار ہوگیا ہے۔ پیداوار میں سبقت برقرار رکھنے کے لیے ہم جدید ترین ٹیکنالوجی اور مشینری کا اضافہ کرتے رہتے ہیں۔

ٹیکسٹائل پلانٹ نمبر1 :

1980 ء میں شروع کئے گئے ابتدائی منصوبوں کو جدید ترین پلانٹ اور مشینری سے آراستہ کرنے کے بعد موجودہ پیداواری عمل کی گنجائش 58,080 سپنڈلز ہے۔ ایک ہی چھت تلے یہ عظیم پیداواری یونٹ مزید تین پیداواری یونٹس پر مشتمل ہے۔

یونٹ نمبر1 : اس کو 1999 ء میں ترقی یافتہ اور جدید ترین بنایا گیا ۔ یہ 21,600 سپنڈلز پر مشتمل ہے, جس میں بیس فریمز اور ہر فریم 1080 سپنڈلز پر مشتمل ہے۔ یہ مشینری مارزولی, اٹلی سے درآمد کی گئی ۔ کون وائنڈنگ (savio) ساویو ساختہ اٹلی کا نصب کیاگیا ہے۔

یونٹ نمبر2 : یہ یونٹ 18 فریمز (Frames) اور ہر فریم 960 سپنڈلز پر مشتمل ہے اور اس طرح یہ یونٹ 17,280 سپنڈلز پر مشتمل ہے۔ اس یونٹ کی تمام تر مشینری جاپانی کمپنی ہووا (Howa) کی بنی ہوئی ہے جب کہ کون وائنڈنگ ساویو (Savio) ساختہ اٹلی کا نصب کیا گیا ہے۔

یونٹ نمبر3 : یہ یونٹ 32 فریمز(Frames) اور ہر فریم 600 سپنڈلز پر مشتمل ہے اور یہ کل 19,200 سپنڈلز سے آراستہ یونٹ ہے ۔ اس یونٹ کی تمام مشینری اٹلی کی کمپنی مارزولی (Marzoli) سے درآمد کی گئی ہے, جبکہ کون وائنڈنگ کی مشینری جرمنی کی کمپنی (Schlafhorst) سے درآمد کی گئی ہے۔

ٹیکسٹائل پلانٹ نمبر2 :

مارکیٹ میں بہترین معیار کا یارن کامطالبہ روزبروز بڑھتا دیکھ کر جو خاص طور پر ابراہیم گروپ کا تیار کردہ ہو کمپنی نے اس مطالبے کو مدنظر رکھتے ہوئے 1984 ء میں ایک نئے ٹیکسٹائل پلانٹ کا آغاز کر دیا۔ جو ڈبل اے (AA Textile) کے نام سے ترقیوں کے اُفق کو چھو رہا ہے۔ اس پلانٹ کی پیداواری صلاحیت جو اس پلانٹ کی نصب شدہ مشینری سے حاصل کی جاتی ہے‘ 40,608 سپنڈلز ہے۔ یہ پلانٹ 2 یونٹس پر مشتمل ہے۔

یونٹ نمبر1 : یونٹ نمبر1 نے جدید ترین پیداواری عمل 2002 ء میں شروع کیا۔ یہ یونٹ 19,008 سپنڈلز پر مشتمل ہے ۔ اس میں 18 فریمز اور ہر فریم 1056 سپنڈل پر مشتمل ہے۔ اس یونٹ کی مشینری مارزولی اٹلی سے درآمد کی گئی۔ کون وائنڈنگ (Savio) ساختہ اٹلی کا نصب کیا گیا ہے۔

یونٹ نمبر2 : اس یونٹ کو جدید ترین معیار (Focal BMR) (Balancing, Modernization and Relacement) کے مطابق بنایا گیا ہے۔ یہ یونٹ 21,600 سپنڈلز پر مشتمل ہے۔ 18 فریمز جن میں ہرفریم 1200 سپنڈلز پر مشتمل ہے ‘ اٹلی کی کمپنی Marzoli سے درآمد کئے گئے ہیں جب کہ کون وائینڈنگ جرمنی کی کمپنی (Schlafhorst) سے درآمد کی گئی ہے۔

ٹیکسٹائل پلانٹ نمبر3 :

یارن کی تیاری اور اس میں روزبروز بڑھتی ہوئی مارکیٹ ڈیمانڈ کی وجہ سے پلانٹ میں توسیع کا سوچا گیا۔ چنانچہ زینب ٹیکسٹائل نے 1989 ء میں پیداواری عمل کا آغا ز کر دیا۔ 39,168 سپنڈلز کو نصب کیا گیا۔

یونٹ نمبر1: کسٹمر کی تنوع پسندی اور جدت پسندی کو مدنظر رکھتے ہوئے ابراہیم فائیبرز لمیٹڈ نے ہمیشہ جدید ترین اور دنیا کی بہترین ٹیکنالوجی کو اپنے پیداواری یونٹوں خصوصاً ٹیکسٹائل مشینری میں استعمال کیا ہے بلکہ کئی سالوں سے مسلسل مارکیٹ کی قیادت کررہا ہے اورجدید ترین پلانٹس کی تعیناتی میں صف اول  ہے۔

مشینری کی تفصیل درج ذیل ہے۔

رنگ فریمز 16 زنسر 351 کووی میٹ
لنک وائینڈنگ سکالا فاریسٹ Schlafhort 338V
کلئیرر اوسٹر کوانٹم۔ 2
ایئرکنڈیشننگ سسٹم لوواڈی جی کنٹرول

یونٹ نمبر2 : 19,200 سپنڈلز پر مشتمل ہے جس میں 40 رنگ سپننگ فریمز اور ہر فریم 480 سپنڈلز پر مشتمل ہے۔ یہ مشینری جاپانی کمپنی ہووا (Howa) کی تیار کردہ ہے اور اس کا کون وائینڈنگ موراٹا(Murata) ساختہ جاپان ہے۔

مصنوعات:

Polyester – Viscose (PV) Bright-1 پولی و سکوس برائٹ

(Poly 80% Viscose 20%)پولییسٹر کی مقدار 80 فیصد اور viscose کی مقدار 20 فیصد

PV Semi-Dull (Poly 80% viscose20%)-2 پولی وسکوس سیمی ڈل

PV Trilobal Bright (Poly 80% viscose 20%)-3 ٹرائی لوبل برائٹ

PC Combed (Poly 52% PAK.Cotton 48%)-4 پولی ۔ کاٹن